- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
ویمنز کوالیفائر ختم، پاکستان ورلڈ کپ میں پہنچ گیا
کراچی: افریقی ملکوں میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ختم کردیے گئے جب کہ آئی سی سی نے اس کا اعلان ہفتے کو کردیا۔
ورلڈ گورننگ باڈی نے ایونٹ کو روکنے کا فیصلہ وائرس سے متعلق اپنی تشویش پر کیا ہے، اب یہ سوچا جائیگا کہ شریک ٹیموں کو بحفاظت ان کے ملکوں میں کیسے واپس پہنچایا جائے، میگا ایونٹ آئندہ برس نیوزی لینڈ میں شیڈول ہے، تاہم نئے وائرس کے خطرے کی وجہ سے پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کو رینکنگ پر انحصار کرنا ہوگا۔
جنوبی افریقہ میں گزشتہ دنوں کورونا کی نئی لہر وارد ہوجانے پر انگلینڈ سمیت کئی بیشتر ملکوں نے افریقی پروازوں کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے، ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر روکنے کا فیصلہ لیگ کے ابتائی مرحلے میں کیا گیا ہے۔
شریک 9 ٹیموں سے 3 کا ورلڈ کپ کے لیے چناؤ ہونا تھا، تاہم اب کوالیفائرز کا فیصلہ ٹیموں کی رینکنگ کی بنیاد پر کرلیا گیا، بنگلادیش، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو کیوی دیس جانے کا پروانہ مل گیا ہے۔
آئی سی سی کے ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی مایوسی کے ساتھ ایونٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کررہے ہیں، افریقی ملکوں میں تیزی سے عائد ہونے والی سفری پابندیوں کے بعد اب ہمارے لیے شریک ٹیموں کو ان کے اپنے وطن واپس بھجوانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا، ہمارے پاس ایونٹ کو مکمل کرنے کے لیے کئی آپشن تھے لیکن یہ قابل عمل نہیں تھے اور ہم ٹیموں کو جلد از جلد زمبابوے سے نکالیں گے۔
آئندہ برس ورلڈ کپ کے لیے اب آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ اورمیزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ میگا ایونٹ نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے 3 اپریل 2022 تک شیڈول ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔