- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
- علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
- نیشنل ہائے وے بلاک کرنے کا الزام، پی ٹی آئی کے 6 کارکن گرفتار
- عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے
- شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا
- "موجودہ پلئیرز پاکستان کی نمائندگی کے قابل نہیں"
- نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
آئی سی سی نے کرکٹ کو یرغمال بنانے کیلئے 'بگ تھری' کا منصوبہ منظورکر لیا
سنگاپور: آئی سی سی نے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کی آڑ میں بین الاقوامی کرکٹ کو یرغمال بنانے کا ‘بگ تھری’ منصوبہ منظور کرلیا۔
سنگاپور میں ہونے والے آئی سی سی ایگزیکٹیوبورڈ کے اجلاس میں ’’بگ تھری‘‘ ڈرافٹ پربحث ہوئی جس کی منظوری کے لئے مستقل ارکان میں سے 8 کی حمایت کی ضرورت تھی، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، اوربنگلہ دیش نے بگ تھری کی حمایت کردی تھی جبکہ پاکستان ، جنوبی افریقا اورسری لنکا ان تجاویزکے خلاف تھے تاہم ووٹنگ کے دوران آخری مراحل میں جنوبی افریقا نے گھٹنے ٹیک دیئے اور ان تجاویز کے حمایت کردی۔ پاکستان اور سری لنکا نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیتے ہوئے معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے لے لئے مزید وقت مانگا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے منصوبے کی منظوری کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت آئی سی سی کے مستقل رکن ہوں گے جبکہ چوتھا رکن آئی سی سی کے باقی 7 ممبرز کسی ایک ملک کو منتخب کریں گے۔ اجلاس میں بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سری نواسن کو آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چیرمین منتخب کیا گیا ہے جو جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ آئی سی سی کے مالی اور دیگر معاملات انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھ میں ہوں گے۔
آئی سی سی کے نئے متنازعہ منصوبے کے تحت عالمی کرکٹ کی آمدنی کا بڑا حصہ انھی 3کرکٹ بورڈز کو ملے گا جبکہ ٹیسٹ میچوں میں ترقی اور تنزلی کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی تینوں کرکٹ بورڈز پر تنزلی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔