لاہور، لاہور اے، یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا، ثانیہ مرزا

ویب ڈیسک  اتوار 28 نومبر 2021
شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرپور انداز میں ویل کم کیا ہے، ثانیہ - فوٹو:ٹوئٹر

شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرپور انداز میں ویل کم کیا ہے، ثانیہ - فوٹو:ٹوئٹر

 لاہور: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ لاہور، لاہور اے، یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا، شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرپور انداز میں ویل کم کیا ہے۔

لاہور کے ایک نجی مال کے وزٹ کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی آمد کا سن کر ان کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد نے مال کا رخ کرتے ہوئے دونوں سپر اسٹارز کا بھرپور استقبال کیا۔ انہوں نے مداحوں میں سوونئیر تقسیم کرنے کے ساتھ آٹو گراف بھی دیے۔

اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداح کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا، امید ہے کہ انہیں ہمارا پرفیوم بھی پسند آیے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔