ڈیبیو پر سنچری اور ففٹی، شریاس آئر پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  پير 29 نومبر 2021
ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اور ففٹی بنانے والے وہ دنیا کے مجموعی طور پر 10ویں کرکٹر بنے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اور ففٹی بنانے والے وہ دنیا کے مجموعی طور پر 10ویں کرکٹر بنے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

کانپور:  مڈل آرڈر بیٹر شریاس آئر ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اور ففٹی بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے۔

شریاس آئر نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ سے جاری سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں چوتھے دن انجام دیا، پہلی اننگز میں 105 رنز بنانے والے آئر نے دوسری کاوش میں 125 بالز پر 65 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اور ففٹی بنانے والے وہ دنیا کے مجموعی طور پر 10ویں کرکٹر بنے۔

اس کے علاوہ وہ ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں ففٹیز بنانے والے تیسرے بھارتی بنے، ان سے قبل انگلینڈ کیخلاف کولکتہ ٹیسٹ 1933-34 میں دلاور حسین نے 59 اور 57رنز اسکور کیے تھے، سنیل گاوسکر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پورٹ آف اسپین پر 65 اور 67 ناٹ آؤٹ بناکر شروعات کی تھی، سیزن 1970-71 رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔