ترکی میں طبی ماہرین کا بحران، ہزاروں ڈاکٹرز مستعفیٰ

ویب ڈیسک  پير 29 نومبر 2021
جن ڈاکٹرز استعفی دیا ہے وہ ترکی چھوڑ کر بیرون ملک ملازمت کررہے ہیں

جن ڈاکٹرز استعفی دیا ہے وہ ترکی چھوڑ کر بیرون ملک ملازمت کررہے ہیں

 انقرہ: ترکی میں ہزاروں ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے باعث ملک میں ادویات کی قلت کے بعد اب ڈاکٹرز کے بحران کا بھی سامنا ہے۔

ترک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ صحت کے تحت اسپتالوں میں ہزاروں ڈاکٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے باعث ملک میں ادویات کی قلت کے بعد اب ڈاکٹرز کے بحران کا بھی سامنا ہے۔

ترک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ سال میں سرکاری صحت کے اداروں سے منسلک تقریباً 8 ہزار ڈاکٹرز نے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے، جن ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیا ہے ان میں 10 فی صد ڈینٹسٹ تھے۔

دوسری جانب ترک ڈینٹل سنڈیکیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایک ہزار سے زائد ڈینٹس نے پبلک سیکٹر سے استعفیٰ دیا جس کی وجہ سے متعدد سرکاری کلینکس اور اسپتالوں کو بند کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ جن ڈاکٹرز نے استعفی دیا ہے وہ ترکی سے باہر ملازمت کررہے ہیں، ایک رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 3 ہزار سے زائد ڈاکٹرز بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے کے بعد ترکی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔