لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد گرفتار

 پير 29 نومبر 2021
 دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا، سی ٹی ڈی۔ فوٹو:فائل

دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا، سی ٹی ڈی۔ فوٹو:فائل

سی ٹی ڈی کی جانب سے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز کئے، مختلف اضلاع میں 29 آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، اور ان کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی، سید جعفر شامل ہیں، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے، اور ان کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کو صوبے کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔