پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ اردن پہنچا دی گئی، مشیر تجارت

ویب ڈیسک  پير 29 نومبر 2021
نئی منڈیوں تک غیر روایتی ایکسپورٹس کی ترویج کیلئے وزارت تجارت کوشاں ہے، مشیر تجارت۔ فوٹو:فائل

نئی منڈیوں تک غیر روایتی ایکسپورٹس کی ترویج کیلئے وزارت تجارت کوشاں ہے، مشیر تجارت۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ اردن پہنچا دی گئی ہے۔ 

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے، نجی کمپنی اس ضمن مبارکباد کی مستحق ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی منڈیوں تک غیر روایتی ایکسپورٹس کی ترویج کیلئے وزارت تجارت کوشاں ہے، دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔