فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 1000روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک  پير 29 نومبر 2021
فی تولہ سونا سے 123800  روپے اور دس گرام بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 138 روپے کا ہوگیا ۔(فوٹو: فائل)

فی تولہ سونا سے 123800  روپے اور دس گرام بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 138 روپے کا ہوگیا ۔(فوٹو: فائل)

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور  800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے  بعد  1 لاکھ 23  ہزار 800 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ  1 لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہوگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔