وزیراعلیٰ نے11پولیس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 30 نومبر 2021
افسران اپنے عہدوں پرکام کرتے رہیں،وزیراعلیٰ کے حکم پر عمل کیاجائے،حکم نامہ
(فوٹو: فائل)

افسران اپنے عہدوں پرکام کرتے رہیں،وزیراعلیٰ کے حکم پر عمل کیاجائے،حکم نامہ (فوٹو: فائل)

 کراچی: روٹیشن پالیسی کے تحت پی اے ایس اور سندھ پولیس کے11افسران کے تبادلوں کا معاملے پر وفاق اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے حکومت سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام ڈی آئی جیز اور پی اے ایس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افسران اگلے حکم تک اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں اور کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی سندھ کے حکم پر عملدرآمد کیا جائے۔

ان افسران میں گریڈ20کے سید حسن نقوی، کاظم حسین جتوئی، زاہد علی عباسی، خالد حیدر شاہ، محمد نعمان شیخ، جاوید اکبر ریاض، عبداللہ شیخ، ثاقب اسماعیل میمن، نعیم احمد شیخ، عمر شاہد حامد اور لیفٹنٹ ریٹائرڈ مقصود احمد شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔