امریکا گوام اورآسٹریلیا میں فوجی اڈے بنائے گا

ویب ڈیسک  منگل 30 نومبر 2021
آسٹریلیا میں فوجی اڈے پرجنگی اوربمبارطیارے تعینات کئے جائیں گے،پینٹاگون

آسٹریلیا میں فوجی اڈے پرجنگی اوربمبارطیارے تعینات کئے جائیں گے،پینٹاگون

 واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون کے سینئرافسرکا بیان میں کہنا تھا کہ آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا مقصد امریکی فوجیوں کوچین کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارکرنا ہے۔خطے میں فوجی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے دیگرممالک سے پارٹنرشپ بھی کی جائے گی۔

پینٹاگون کے افسرکا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں فوجی اڈے پر امریکی جنگی اوربمبارطیارے تعینات کئے جائیں گے اورزمینی دستوں کی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنی خارجہ پالیسی میں چین کوبطورچیلنج اہم قراردیا  تھا۔تائیوان کے مسئلے پرچین اورامریکا میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔