جعلی نوکری کے اشتہار پر راولپنڈی پہنچنے والے سیکڑوں امیدوار مشتعل

امیدواروں نے احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کا گھیراؤ کرکے عملہ کو محصور کردیا اور توڑ پھوڑ بھی کی


ویب ڈیسک November 30, 2021
امیدواروں نے احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کا گھیراؤ کرلیا۔

LONDON: راولپنڈی میں سیکڑوں افراد بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر پہنچ گئے اور خبر جھوٹی ثابت ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکڑوں افراد سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈ کے علاقے راول روڈ پہنچ گئے تاہم خبر جھوٹی ثابت ہونے پر امیدوار مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔



مظاہرین نے احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کا مکمل گھیراؤ کرلیا اور استقبالیہ میں توڑ پھوڑ کی جس کے باعث عمارت میں موجود عملہ محصور ہوگیا جب کہ راولپنڈی راول روڈ سے کئی رابطہ سڑکیں بھی بلاک کردی، مظاہرین کے مشتعل ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ شروع کردی تاہم حالات خراب ہونے پر پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں