رمیزراجا کی چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے پرٹیم کومبارکباد

ویب ڈیسک  منگل 30 نومبر 2021
چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے پرلڑکوں کومبارکبا د دیتا ہوں،رمیز راجا:فوٹو:فائل

چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے پرلڑکوں کومبارکبا د دیتا ہوں،رمیز راجا:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیزراجا نے بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے پرکرکٹ ٹیم کومبارکبا د دی ہے۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے ٹوئٹ میں ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹرننگ پچ پر200رنزکے ہدف کا تعاقب کرنا ایک طرح کا امتحان تھا۔ زبردست بات یہ ہے کہ ہدف کا تعاقب عمدہ طریقے سے کیا گیا۔

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ گھرسے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔