- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے، مشیر خزانہ
کراچی: مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے۔
اسلامک فنانس ایکسپو کانفرنس سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا دیا ہے جب کہ اسلامک فنٹیک بھی تیزی سے ابھر رہے ہیں، اسلامک بینک چھوٹے و درمیانے کاروبار زراعت، مائیکرو قرضے فراہم کرے گی، فنڈنگ انفراسٹرکچر، بلڈنگ صحت کے لئے سکوک اہم ٹول ہے جب کہ اسلامی فنانس عالمی معیشت کے مسائل کو حل کرسکتی ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کے قرضوں کے لیے شرعی قرض کی بھی ضرورت ہے، سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے، اسلامک فنانس میں رسک کا اشتراک بھی ہے، امام غزالی کا کہنا تھا کہ سود کی وجہ سے حقیقی معاشی کام نہیں ہوتا ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ اسلامی فنانس کے ذریعے معاشرے میں انصاف پھیلتا ہے، اسلامک مالیات رسک شیئرنگ فراہم کرتا ہے، سود سے پاک نظام میں اثاثوں کے بدلے قرض دیا جاتا ہے، اسلامک فنانس کے فروغ سے سماجی انصاف غربت کا خاتمہ اور مستحکم معیشت حاصل ہوسکتی ہے، اسلامی بینکاری دنیا کے 80سے زائد ممالک میں آپریشنل ہے۔ اسلامی بینکاری کا مقصد صرف منافع نہیں بلکہ پورے معاشرے کی بہتری ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامک بینکس جدیدیت پر توجہ دیں جب کہ حکومت بھی اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے متحرک ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔