شادی میں آتشزدگی کے باوجود مہمانوں کی دعوت اڑانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
ہندوستان کے شہر بِھوانڈی کی شادی میں لگنے والی آگ کے باوجود دو مہمانوں کو کھانے میں محو دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: ویڈیو اسکرین شاٹ

ہندوستان کے شہر بِھوانڈی کی شادی میں لگنے والی آگ کے باوجود دو مہمانوں کو کھانے میں محو دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: ویڈیو اسکرین شاٹ

مہاراشٹر: بھارت کی شادی میں آتشزدگی کے باوجود مہمانوں کی جانب سے دعوت اڑانے کے عمل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

مہاراشٹر کے شہر بھوانڈی میں شادی کی ایک تقریب میں برابر کے ہال یا غالباً اسی ہال میں لگنے والی آگ سے جہاں کچھ لوگ مضطرب ہوئے وہیں دو افراد کو قورمہ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دعوت میں شریک ایک شخص پیچھے مڑکر دیکھتا ہے لیکن اس کے باوجود مفت کی دعوت کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔ مجموعی طور پر اس ویڈیو میں دو افراد کھانا کھاتے نظر آرہے ہیں۔

اخباری ذرائع کے مطابق یہ آگ پٹاخوں سے لگی جس سے کئی لوگ خوف کے شکار ہوئے لیکن دو افراد نے کھانا نہیں روکا اور اپنی آتشِ شکم کو بجھانے کا عمل جاری رکھا۔

اس شدید آگ کی لپیٹ میں دو موٹرسائیکل، میز اور کرسیوں سمیت پردے اور ٹینٹ جل کر خاک ہوگئے۔ آگ اتنی بڑھ گئی کہ چار فائرٹینڈروں کی مدد سے آس آگ پر قابو پایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔