میسی نے ریکارڈ ساتویں بار بیلون ڈی آر ایوارڈ جیت لیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
میسی کی جیت پر دنیا بھر سے پرستاروں اور ساتھی پلیئرز نے ستائشی پیغامات بھیجے ہیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

میسی کی جیت پر دنیا بھر سے پرستاروں اور ساتھی پلیئرز نے ستائشی پیغامات بھیجے ہیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

پیرس: ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے ریکارڈ ساتویں بار بیلون ڈی آر ایوارڈ جیت لیا۔

وہ سردست پیرس سینٹ جرمین سے وابستہ ہیں، رواں برس انھوں نے بارسلونا سے طویل رفاقت کا خاتمہ کیا اور ارجنٹائن کے لیے کوپا امریکا کی صورت میں پہلی انٹرنیشنل ٹرافی جیتی۔ میسی نے 613 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی۔

بائرن میونخ کے پولش اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی 580 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ میسی کی جیت پر دنیا بھر سے پرستاروں اور ساتھی پلیئرز نے ستائشی پیغامات بھیجے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔