دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم آج ڈھاکا پہنچےگی

یوسف انجم  بدھ 1 دسمبر 2021
پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ4دسمبرسے کھیلا جائے گا:فوٹو:فائل

پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ4دسمبرسے کھیلا جائے گا:فوٹو:فائل

ڈھاکا: بنگلا دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم آج ڈھاکا پہنچے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے لیے آج چٹاگانگ سے ڈھاکا پہنچے گی۔ پاکستانی اسکواڈ  جمعرات کو ڈھاکا میں نیٹ سیشن کرے گا جبکہ 3 دسمبر سے میرپور میں ٹریننگ سییشنز رکھے گئے ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیںْ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔