پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہشمند

ویب ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
مجھے  بھارتی فلمیں کافی متاثر کن لگتی ہیں ، نک جونس فوٹوفائل

مجھے بھارتی فلمیں کافی متاثر کن لگتی ہیں ، نک جونس فوٹوفائل

لاس اینجلس: بالی ووڈ و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

گلوکار نک جونس انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے سے پہلے بالی ووڈ کی ایک اچھی اور صحیح  پیشکش کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

حال ہی میں خلیج ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں نک جونس نے بالی ووڈ انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے اسے غیر معمولی قراردیا۔ 29 سالہ گلوکار و اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ان کے انڈسٹری میں بہت سے دوست بن گئے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کا امکان بھی ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی طلاق،حقیقت سامنے آگئی

نک جونس نے انٹرویو میں مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بھارتی فلمیں کافی متاثر کن لگتی ہیں اور وہ اکثر پریانکا چوپڑا کے ساتھ گھر میں بالی ووڈ گانوں پر رقص بھی کرتے ہیں۔

نک جونس نے کہا مجھے بالی ووڈ فلمیں پسند ہیں اور میں پریانکا سے شادی کے بعد گزشتہ کچھ برسوں سے ان کے بارے میں زیادہ جاننے لگا ہوں۔ یقینی طور پر میں بالی ووڈ میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ مجھے انڈسٹری میں بہت سے دوست مل چکے ہیں۔ وہ جو کام کرتے ہیں وہ بہت متاثر کن ہے اور جیسے ہی مجھ تک کوئی اچھی آفر آئی تو کون جانتا ہے شاید میں کام کرلوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔