کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
جان بحق کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا - فوٹو:ایکسپریس نیوز

جان بحق کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا - فوٹو:ایکسپریس نیوز

 کراچی: کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان انتقال کر گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد آباد کے علاقہ ریڈیو پاکستان کالونی میں جاری مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں وقار اسپورٹس کے خلاف بیٹنگ کے دوران 33 سالہ جانداد خان کو دل کا دورہ پڑگیا۔

طبی امداد کے لیے اسپتال لے جاتے ہوئے وہ راستے میں انتقال کرگیا۔ زون 5 کے نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والا جانداد خان کا آبائی تعلق بنوں سے تھا جبکہ وہ گل احمد چورنگی کا رہائشی اور مزدوری کیا کرتا تھا۔ جانداد خان کی 9 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

جان بحق نوجوان کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔