پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 13 سے 22 دسمبر تک 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے کھیلے گی - فوٹو:فائل

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 13 سے 22 دسمبر تک 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے کھیلے گی - فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے مابین ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آفیشلز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی امپائرز ہوں گے، تمام میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں محمد جاوید ملک سنبھالیں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائرہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 13 سے 22 دسمبر تک 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے کھیلے گی، تمام میچز کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔