پنجاب حكومت کا بلدیاتی انتخابات الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے كرانے كا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
وفاقی حکومت پہلے ہی یہ قانون بنا چکی، پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کوایکٹ کا حصہ بنائےگی، وزیراعلیٰ . فوٹو : فائل

وفاقی حکومت پہلے ہی یہ قانون بنا چکی، پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کوایکٹ کا حصہ بنائےگی، وزیراعلیٰ . فوٹو : فائل

 لاہور: پنجاب حكومت نے صوبے میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات كو الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرانے کا فیصلہ كیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم پر انتخاب کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس كے بعد الیكشن كمیشن قانونی طور پر بلدیاتی انتخابات الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں پر كرانے كا پابند ہوجائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار كا كہنا ہے كہ وفاقی حكومت قانون بنا چكی ہے، اب پنجاب حكومت بھی لوكل باڈیز ایكٹ میں ای وی ایم كے استعمال كو یقینی بنائے گی۔

ذرائع کے مطابق قانون كی منظوری كے بعد الیكشن كمیشن كے لیے مارچ میں الیكشن كروانا عملی طور پر ممكن نہیں رہے گا جس كے بعد بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر آگے جاتے نظر آتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔