کترینہ اور وکی کی شادی میں مہمانوں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
بالی وڈ کے دونوں فنکار شادی کی تقاریب کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں - فوٹو:فائل

بالی وڈ کے دونوں فنکار شادی کی تقاریب کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں - فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ کی ’بار بی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بالی وڈ میں اس سال کی سب سے اہم شادی میں اب کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کے روز شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تیاریوں اور شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست سے متعلق بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی تقاریب کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

• مدعو کیے گئے مہمان کسی کو بھی شادی سے متعلق نہیں بتائیں گے۔
• شادی کی تقریب میں کسی قسم کی بھی فوٹو گرافی پر پابندی ہوگی۔
• جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔
• سوشل میڈیا پر تقریب کے مقام کی لوکیشن اپڈیٹ کرنے پر پابندی ہوگی۔
• شرکت کرنے والے مہمان تقریب کے دوران کسی سے فون پر بات نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ماضی کی نسبت اس مرتبہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں زیادہ گردش کر رہی ہیں۔ حیران کن طور پر دونوں بالی وڈ ستاروں نے اب تک ان خبروں کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔ فنکاروں کے والدین بھی اس متعلق خاموش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔