تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے . فوٹو : فائل

شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے . فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کی سینیٹر بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے اور شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جب کہ سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

اپوزیشن کا شوکت ترین پر اعتراضات جمع کرانے کا فیصلہ

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اختیار ولی نے کہا ہے کہ شوکت ترین پر اعتراضات جمع کرائیں گے کیوں کہ سینٹ امیدوار صوبے سے باہر کا کیسے ہوسکتا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد یہ اعتراضات جمع کرائیں گے جب کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔