- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
عظیم الشان کروز شپ اسکریپ ہونے کیلیے گڈانی پہنچ گیا
کراچی: پاکستان میں پورٹس اینڈ شپنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد مسافر بردار بحری جہاز (کروز لائنر) گڈانی شپ بریکنگ پہنچ گیا۔
کروز لائنر جہاز کو کورونا کی عالمی وبا کے سیاحت اور شپنگ سیکٹر پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے متروک قرار دے کر اسکریپ کرنے کے لیے پاکستان لایا گیا تاہم شپنگ سیکٹر سے وابستہ سرمایہ کار اس عظیم الشان کروز جہاز کو سیاحت اور سفری مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں حکام سے بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اٹلی کا کروز شپ کوسٹا رومانٹیکا شپ بریکنگ کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ اٹلی میں تیار کردہ اس جہاز کا نام کوسٹا رومانٹیکا تھا جو 2012 میں جہاز کی تزئین نو کے وقت تبدیل کرکے Antares Experience رکھا گیا تھا ،کورونا کی وبا کی وجہ سے سیاحت اور شپنگ انڈسٹری متاثر ہونے کی وجہ سے سے کمپنی نے شپ بریکر کو فروخت کردیا۔کروزشپ 14 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں پر آسائش اور آراستہ 1411 کمرے ہیں۔
کروز شپ میں 7 اسٹار ہوٹل، شاپنگ مالز، کیسینو، ،گیمنگ زون ، تین بڑے ہالز موجود ہیں۔ کورونا وبا کے بعد دنیا بھر میں کروز شپ کا کام شدید متاثر ہوا ہے ،پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لیے خریدا تھا،کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر کروز شپ کواب ہوٹل یا سفری اور سیاحت کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔
شپنگ سیکٹر کے ذرائع کے مطابق موجودہ حالت میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے ،جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے لیے سرٹائیفائیڈ ہے۔
پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کروز شپ آئندہ 10 سے 15 سال کے لیے فٹ ہے۔ عوامی دلچسپی کے پیش نظر جہاز کو کراچی پورٹ پر لنگر انداز کرنے کی درخواست جہاز کا حجم بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مسترد کردی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔