بھارت میں ٹرین کی ٹکرسے2ہاتھی ہلاک ہوگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 2 دسمبر 2021
ہاتھی اکثرآبادی میں آجاتے ہیں اورٹرین کی ٹکرسے ہلاک ہوجاتے ہیں،وائلڈ لائف حکام

ہاتھی اکثرآبادی میں آجاتے ہیں اورٹرین کی ٹکرسے ہلاک ہوجاتے ہیں،وائلڈ لائف حکام

نئی دہلی: بھارت میں پٹری پرچہل قدمی کرنے والے2ہاتھی ٹرین کی ٹکرسے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں دوہاتھی چہل قدمی کرتے ہوئے ٹرین کی پٹری پرآگئے اورٹرین کے مسلسل بجتے ہارن پربھی دھیان نہیں دیا جس کے نتیجے میں دونوں ہاتھی ٹرین کی ٹکرسے مارے گئے۔

مردہ ہاتھیوں کوپوسٹ مارٹم کے بعد قریبی جنگل میں دفنا دیا گیا۔ مقامی وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ چاول کی کاشت کے موسم میں اکثرہاتھی جنگل سے نکل کرآبادیوں اورکھیتوں میں آجاتے ہیں اورٹرین کے سامنے آکرہلاک ہوجاتے ہیں۔

وائلڈ لائف  حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے حکام سے استدعا کی ہے کہ ہاتھیوں کی آبادی والے علاقوں سے گزرتے وقت ٹرینوں کی رفتارکم کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔