لاہور میں دکان میں سلنڈر دھماکے سے 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 دسمبر 2021
زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

 لاہور: ڈیفنس میں دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 3 میں ڈرائی کلیننگ کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 26 سالہ مبین اور 35 سالہ طارق شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے دکان کو سیل کرکے واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔