خوشاب میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 2 دسمبر 2021
حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب پیش آیا، کار میں 5 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام۔(فوٹو: فائل)

حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب پیش آیا، کار میں 5 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام۔(فوٹو: فائل)

خوشاب: تیز رفتار کار درخت میں جا لگی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ نزد جوہرآباد موڑ پنڈی روڈ پر پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب پیش آیا، کار میں 5 افراد سوار تھے، جن میں سے جوڑاں کلاں کے رہائشی محمد سرفراز اور برہان جب کہ نورپور کی رہائشی خاتون زینب موقع پر دم توڑ گئے، جب کہ ضیاء اللہ اور فتح شیر شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کر دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔