جنرل اسمبلی کی نشست  افغان حکومت کو نہ دینا غیرمنصفانہ ہے،سہیل شاہین

ویب ڈیسک  جمعرات 2 دسمبر 2021
توقع ہے جلد اقوام متحدہ میں  افغان عوام کا حق ان کے نمائندوں کودیا جائیگا،سہیل شاہین:فوٹو:فائل

توقع ہے جلد اقوام متحدہ میں افغان عوام کا حق ان کے نمائندوں کودیا جائیگا،سہیل شاہین:فوٹو:فائل

کابل: طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کونشست نہ دینا غیرمنصفانہ قرار دے دیا۔

ترجمان طالبان حکومت سہیل شاہین نے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کا افغانستان کوجنرل اسمبلی میں نشست نہ دینا غیرمنصفانہ اورغیراصولی فیصلہ ہے۔اس فیصلے سے افغان عوام کوان کے قانونی حق سے محروم کردیا گیا۔

سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے مستقبل قریب میں یہ حق اقوام متحدہ میں  افغان حکومت کے نمائندوں کے حوالے کردیا جائیگا جس سے افغان عوام کے مسائل کوموثرطریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی اورعالمی برادری سے مثبت رابطے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔