مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی شاہ رخ کی حمایت میں سامنے آگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 2 دسمبر 2021
آریان خان کو  28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بومبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی فوٹوفائل

آریان خان کو 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بومبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو شوبز انڈسٹری کے دیگر افراد کی طرح جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بینر جی اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے درمیان رشتہ بہت مضبوط ہے۔ شاہ رخ، ممتابینرجی کو اپنی بہن مانتے ہیں اور انہیں ’’دیدی‘‘ یعنی ’’بہن‘‘ کہتے ہیں جب کہ ممتابینرجی بھی کنگ خان کو اپنا بھائی مانتی ہیں۔

حال ہی میں ممتابینرجی نے شاہ رخ خان کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری کے بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کے مستقبل کے بارے میں نجومی کی حیران کن پیشگوئیاں

بھارتی میڈیا کے مطابق ہم صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ ممتا بینرجی نے یہ بیان  حال ہی میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کروز شپ ڈرگز کیس کے حوالے سے دیا ہے۔

اس کیس میں آریان خان کو ڈرگز رکھنے کے الزام میں این سی بی نے گرفتار کیا تھا اور لگ بھگ ایک ماہ تک جیل میں رہنے کے بعد آریان کو عدالت سے ضمانت ملی تھی۔ اس دوران شاہ رخ خان کا نام کئی بار سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کا جیل کے قیدیوں کے خاندان کی مالی امداد کا وعدہ

رپورٹس کے مطابق ممتابینرجی نے یہ بیان ممبئی میں اپنے تین روزہ دورے کے دوران ایک عوامی پلیٹ فارم پر دیتے ہوئے کہا میں جانتی ہوں مہیش بھٹ کو نشانہ بنایا گیا، شاہ رخ خان کو نشانہ بنایا گیا اور بھی کئی نام ہیں۔

مہیش بھٹ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کہ لبرلز کیسے دائیں بازو سے محفوظ رہ سکتے ہیں کے جواب میں ممتا بینرجی نے کہا بھارت طاقت کے استعمال پر نہیں بلکہ افرادی قوت کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمیں بی جے پی کے ظالمانہ، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویے کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان کی رہائی کے بدلے شاہ رخ خان کو بلیک میل کیے جانے کا انکشاف

واضح رہے کہ  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بومبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ بعد ازاں عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طو پر ملزمان کے خلاف  کوئی ثبوت نہیں ملے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔