- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
پی ایس ایل7سے قبل اہم آفیشل مستعفی ہوگئے
کراچی: پی ایس ایل 7سے قبل اہم آفیشل مستعفی ہوگئے پی سی بی کے جی ایم کمرشل عمران احمد خان ڈرافٹ تک ہی مزید ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
چند روز قبل ہی لیگ کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کا عہدہ عثمان واہلہ کو سونپا گیا ہے، عمران اس پوزیشن کا خود کو حقدار سمجھتے تھے۔ان کے اب ایک فرنچائز اونر کی شارجہ میں لیگ سے منسلک ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران احمد خان ابتدا سے ہی پی ایس ایل کی آرگنائزنگ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں، کھلاڑیوں سے رابطے، فرنچائزز کی مشکلات کے حل تلاش کرنے سمیت تمام امور وہی دیکھتے رہے۔ حال ہی میں ٹائٹل اسپانسر شپ ڈیل میں بھی ان کا اہم کردار تھا، تمام ٹیم اونرز انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
پس منظر میں رہ کر بیشتر اہم کام کرنے کے باوجود انھیں وہ مقام نہیں مل سکا جس کے مستحق تھے، ساتویں ایڈیشن سے قبل عمران کو پوری امید تھی کہ پی ایس ایل کا ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ بنا دیا جائے گا مگر یہ عہدہ عثمان واہلہ کوسونپ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران احمد خان اس سے خاصے مایوس ہوئے اور دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا، اب انھوں نے باقاعدہ طور پر استعفیٰ دے دیا اور ساتھیوں کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر چکے ہیں، وہ ڈرافٹ تک خدمات انجام دیں گے۔
چھٹیاں مکمل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر بورڈ کو الوداع کہہ دیں گے، ان کا جانا فرنچائزز کیلیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔ اس حوالے سے جب نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے عمران احمد خان سے رابطہ کیا تو انھوں نے میسیج پڑھنے کے باوجود جواب دینے سے گریز کیا جبکہ فون کال بھی وصول نہیں کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک پی ایس ایل فرنچائز کے مالک شارجہ میں مقامی افراد کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کرانے والے ہیں، عمران ممکنہ طور پر اس لیگ کے معاملات سنبھالیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔