نیپال میں طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
نیپال میں رن وے پرطیارے کا ٹائرپھٹا تو مسافروں کودھکا لگانا پڑا:فوٹو:سوشل میڈیا

نیپال میں رن وے پرطیارے کا ٹائرپھٹا تو مسافروں کودھکا لگانا پڑا:فوٹو:سوشل میڈیا

کٹھمنڈو: کسی سڑک پرخراب گاڑی کودھکا لگاتے توآپ نے اکثردیکھا ہوگا لیکن نیپال میں طیارہ کا ٹائرپنکچر ہوا تومسافروں کودھکا لگانا پڑا۔

نیپال کے بجورہ ائیرپورٹ کے رن وے پراڑان کے وقت طیارہ کا پچھلا ٹائرپھٹ گیا اورطیارہ رن وے پرکھڑا ہوگیا۔ طیارے کے مسافروں نے کپتان کی پریشانی دیکھی تونیچے اترکرطیارے کودھکا لگایا اوررن وے  سے ہٹایا۔

مسافروں کے طیارے کودھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں صارفین ویڈیو کودیکھ اورری ٹوئٹ  چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔