پاک فضائیہ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا

بلال غوری / ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
اس نغمے کو ملک کے نامور گلوکار المت آصف نے گایا؛ ترجمان پاک فضائیہ فوٹوفائل

اس نغمے کو ملک کے نامور گلوکار المت آصف نے گایا؛ ترجمان پاک فضائیہ فوٹوفائل

لاہور: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا ہے۔ اس نغمے میں پاکستان کی ترقی میں خصوصی افراد کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے اور سیاسی، سماجی، اقتصادی و ثقافتی زندگی کے ہر پہلو میں خصوصی افراد کے حالات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ دن منانے کا مقصد معاشرے اور ترقی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے جبکہ نغمے کو ملک کے نامور گلوکار المت آصف نے گایا ہے، نغمے کے بول معروف شاعر شبیر نازش نے لکھے ہیں اور موسیقی عمران زیک نے ترتیب دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔