رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ ہوگا

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا۔

سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن 12 بجے لگے گا جبکہ اس کا اختتام 2 بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔

سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا ،جنوبی امریکہ نظر آئے گا۔ بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل ،اںٹارکٹیکا بحیرہ ہند کے علاقوں میں بھی گرہن دیکھا جاسکے گا۔

سال 2021 میں اس سے قبل ایک سورج اور 2 چاند گرہن ہوچکے ہیں جن میں سے کوئی بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دیا۔ سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔