بھارت میں بکری سرکاری دستاویزات لے اڑی

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
بکری اورسرکاری ملازم میں آنکھ مچولی کا سلسلہ کافی دیرجاری رہا:فوٹو:اسکرین گریب

بکری اورسرکاری ملازم میں آنکھ مچولی کا سلسلہ کافی دیرجاری رہا:فوٹو:اسکرین گریب

بھارت کے شہرکان پورمیں بکری  سرکاری دفترمیں گھس کرکاغذات لے اڑی۔ سرکاری ملازم کی دوڑیں لگ گئیں۔

سرکاری دفاترمیں مختلف کاموں کے لئے لوگوں کا ہجوم توعام بات ہے لیکن بھارتی شہرکان پورمیں ایک بکری کی سرکاری دفترمیں اینٹری نے سرکاری ملازمین کی دوڑیں لگوا دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کان پورکے ایک سرکاری دفترکے خالی کمرے میں بکری گھس گئی اورفائل منہ میں دبا کرروانہ ہوگئی۔سرکاری ملازم نے بکری کوفائل لے جاتے دیکھا توپھربکری آگے آگے اورسرکاری ملازم پیچھے پیچھے۔

بھاگ دوڑ کا یہ سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا جس کے بعد سر کاری ملازمین فائل واپس حاصل کرنے میں توکامیاب ہوگئے لیکن اتنی دیرمیں بکری کئی کاغذات چبا چکی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔