- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
فاروق ستار کی ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات
لاہور: ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شہبازشریف سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف حکومت کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں، اور اس حوالے سے اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں، تاہم اب وہ حکومتی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کے لئے کوشاں ہیں۔
ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شہبازشریف سے ان کے گھر میں ملاقات کی، ملاقات میں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق بھی موجود تھے، دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اپوزیشن رابطوں کے پیش نظر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن ریفارمز، مہنگائی کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، اور حکومت مخالف لانگ مارچ پر بھی بات چیت کی گئی، جب کہ شہباز شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کو حکومت سے دور ہونے کی درخواست بھی کی گئی۔
ملاقات کے بعد لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بہت زیادہ مخدوش ہیں، شہر میں احساس محرومی انتہا کو پہنچ چکی ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلی کو بٹھا دیا گیا ہے، کراچی میں بلدیاتی نظام کے تصور کو پامال کر دیا گیا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نا اہلی سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، ملک کی موجودہ صورتحال بیان سے باہر ہے، پاکستان کے عوام مایوس ہو چکے ہیں اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے تنگ نظر آرہے ہیں، سیاسی استحکام کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم نے عوام کی مایوسی کو امید میں بدلنا ہے۔
لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک بچانے کے لیے پی ڈی ایم اپنا کردار ادا کررہی ہے، ملک کی معاشی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کردیا گیا ہے، اس حکومت میں 5 سے زائد وزرائے خزانہ تبدیل کیے جا چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔