پشاور کے واحد ریجنل بلڈ سینٹر کو ٹھیکے پر دینے کے لئے اشتہارجاری

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
 بلڈ سینٹرز کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد ان مراکز میں بہتری لانا ہے،  صوبائی وزیرصحت۔ فوٹو:فائل

بلڈ سینٹرز کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد ان مراکز میں بہتری لانا ہے، صوبائی وزیرصحت۔ فوٹو:فائل

پشاور: صوبائی دارالحکومت میں واقع واحد ریجنل بلڈ سینٹر کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے اشتہارجاری کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں قائم واحد بلڈ سینٹر کو ٹھیکے پر دینے کے لئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے، جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور  ایبٹ آباد کے بلڈ سینٹرزکے لئے بھی بڈنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے بعد بلڈ اسکریننگ کے لئے فیس ادا کرنا ہوگی۔ دوسری جانب بلڈ سینٹرز کے ملازمین نے اداروں کے پرائیویٹائزیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اس حوالے سے بتایا کہ بلڈ سینٹرز کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد ان مراکز میں بہتری لانا ہے،  ان اداروں کی نجکاری نہیں ہورہی بلکہ پرائیویٹ ادارے کی مدد سے بلڈ سینٹر کے عملے کو تکنیکی تربیت دی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔