عائلہ ملک نے ڈگری جعلی قرار دینے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کیخلاف مقدمہ کردیا

قیصر شیرازی  اتوار 9 فروری 2014
راولپنڈی بورڈ نے مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باعث سیاسی دباؤپر ان کی ایف اے کی سند غلط قرار دی ہے، ذرائع فوٹو : فائل

راولپنڈی بورڈ نے مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باعث سیاسی دباؤپر ان کی ایف اے کی سند غلط قرار دی ہے، ذرائع فوٹو : فائل

راولپنڈی: جعلی ڈگری پر نااہل قرار دی جانے والی تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے71سے سابق امیدوار عائلہ ملک نے سول جج کاشف قیوم کی عدالت میں راولپنڈی تعلیمی بورڈکے چیئرمین اورکنٹرولر امتحانات کیخلاف مقدمہ دائرکر دیا ہے۔

عدالت نے اس کیس کو سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے چیئرمین اورکنٹرولر امتحانات کو نوٹس جاری کرکے11فروری کو جواب طلب کرلیا۔ عائلہ نے ڈاکٹر بابراعوان،فاروق اعوان ایڈووکیٹس کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاکہ انھوں نے16دسمبر 1989 کو راولپنڈی بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کاامتحان پاس کیا تھا،ان کا رجسٹریشن نمبر898015617 اور سرٹیفکیٹ نمبر 21751-3091 ہے۔ راولپنڈی بورڈ نے مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باعث سیاسی دباؤپر ان کی ایف اے کی سند غلط قرار دی ہے۔درخواست میں کہاگیا کہ ایک کلرک قانونی طور پرکسی بھی سندکو غلط قرار نہیں دے سکتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔