منی بجٹ آنے میں ہفتہ یا 10 دن لگ سکتے ہیں، مشیر خزانہ

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 200 ارب روپے کی کٹوتی ہوگی، پراپرٹی ویلیوایشن پر بھی نظر ثانی ہوگی، مشیر خزانہ (فوٹو: فائل)

بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 200 ارب روپے کی کٹوتی ہوگی، پراپرٹی ویلیوایشن پر بھی نظر ثانی ہوگی، مشیر خزانہ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ منی بجٹ کو آنے میں ہفتہ یا 10 دن لگ سکتے ہیں، منی بل پہلے ای سی سی پھر کابینہ اور اس کے بعد پارلیمان میں آئے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ منی بجٹ پہلے ای سی سی پھر کابینہ اور اس کے بعد پارلیمان میں آئے گا، منی بجٹ کو آنے میں ایک ہفتہ یا 10 دن لگ سکتے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ منی بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 200 ارب روپے کی کٹوتی ہوگی۔ انہوں نے پراپرٹی ویلیوشن پر نظر ثانی کا عندیہ بھی دے دیا اور کہا کہ جہاں ایف بی آر ویلیو ایشن حقیقی نہیں ہوگی اسے درست کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔