- انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان
- حکومتی ذمہ داری ہے احتساب کو برقرار رکھے اور نیب کو ختم کرے، شاہد خاقان
- ڈالر ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
- عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے، فواد چوہدری
- ماں بیٹی سے زیادتی کیس؛ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم
- یوکرین میں روسی فوج کے حملے میں فوجی اڈہ تباہ
- وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیر اعظم
- عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی
- شادی کے کھانے سے فوڈ پوائزنگ پر ہال مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا
- ورلڈکپ 2003: پاک بھارت میچ کے حوالے سے محمد کیف کے سنسنی خیز انکشافات
- بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
- آئی ٹی مینیجر نے غصے میں ڈیٹا بیس اڑا دیا، سات برس قید کی سزا
- ہوا میں موجود نمی سے چارج ہونے والی بیٹری تیار
- امریکا میں چرچ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک
- شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
- لاہورمیں گاڑی نے 4 بچیوں کوکچل ڈالا،2 جاں بحق
- فوری انتخابات پر مشاورت، وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات آج ہوگی
- روزانہ بلیوبیری کھانے سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
- ایشیا کپ کا وقت پر انعقاد منتظمین کیلیے دردِ سر بن گیا
ٹک ٹاک نے خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹر کے قیام کا اعلان کردیا

سینٹر کا مقصد استعمال کرنے والوں کے حوالے سے جوابدہی کے عزم کو تقویت پہنچانا ہے - فوٹو:فائل
کراچی: ٹک ٹاک نے آج خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد استعمال کرنے والوں کے حوالے سے جوابدہی کے عزم کو تقویت پہنچانا ہے۔
اس جدید سینٹر میں پلیٹ فارم کی تاریخی سالانہ اور سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹس اور اْن کے علاوہ مستقبل میں جاری کردہ انٹرایکٹو رپورٹس بھی دستیاب ہوں گی۔ سینٹر کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی 2021 H1 کنٹنٹ ریموول ریکوئسٹس رپورٹس کے اجراء کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
خود اپنی اور اپنی دیانتداری کے تحفظ کی غرض سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جوابدہ رہنے کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے پلیٹ فارم تندہی سے ٹرانسپیرنسی رپورٹس شائع کرتا ہے۔
ٹرانسپیرنسی کے ذریعہ اپنا اعتماد قائم کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے رپورٹس کا اجراء سنہ 2019ء میں شروع کیا تھا اور تب سے مختلف مطالعات اور دریافتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن میں نئے، گہرے اور انڈسٹری میں بالکل نئے ڈیٹا انکشافات شامل ہوتے ہیں۔
اہم معلومات میں ہٹائے گئے مشتبہ کم عمر اکاؤنٹس کا حجم یا ایسے اشتہارات جنھیں ٹک ٹاک کے سخت معیارات پر پورا نہ اترنے کے باعث رد کیا گیا شامل ہوتے ہیں۔
اپنی ٹرانسپیرنسی کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے ٹک ٹاک نے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں اور ماہرین کے لیے فیڈ بیک فارم بھی شامل کیا ہے تاکہ رپورٹ کے مزید اور نئے فارمیٹس تیار کیے جا سکیں اور اْسی کے ساتھ اب مشین کے ذریعے پڑھے جانے کے قابل اور ڈاؤن لوڈ کیے جانے والا ڈیٹا بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ان رپورٹس کے اجراء کا مقصد نظر میں آنے کے قابل ہونا بھی ہے جن کے ساتھ انٹرایکٹو چارٹس اور گرافس بھی شامل ہیں تاکہ وہ ڈیٹا کو زیادہ بہتر طور پر دکھا سکیں اور ان کی بنیاد پر اقدامات کیے جا سکیں۔
عالمی سطح پر استعمال کرنیوالوں تک بہترین طریقے سے پہنچنے کے لیے یہ رپورٹیں، اردو، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہسپانوی، روایتی چینی، روسی اور عربی زبانوں سمیت 26 دیگر زبانوں میں شائع کی جائیں گی۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس سینٹر کے قیام کا مقصد اپنے استعمال کرنے والوں کو ون-اسٹاپ شاپ مہیا کرنا ہے اور یہ معلومات فراہم کرنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم کس طرح کنٹنٹ کو ماڈریٹ کرتا ہے، سفارش کرتا ہے، پروڈکٹس تیار کرتا ہے اور لوگوں کی معلومات کا تحفظ کرتا ہے۔
حالیہ 2021 H1کنٹنٹ ریموول ریکوئسٹس رپورٹس میں شائع کردہ تازہ ترین معلومات اس ہدف کا تسلسل ہیں۔ سینٹرمیں گزشتہ جو رپورٹس فراہم کی گئیں ہیں اُن میں سے چند درج ذیل ہیں:
• کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جو سہ ماہی بنیادوں پر کمیونٹی گائیڈلائنز اور ٹرمز آف سروس کی پابندی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔
• دو سالہ انفارمیشن ریکوئسٹس رپورٹ جو استعمال کرنے والوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قانونی درخواستوں اور پلیٹ فارم کے جواب کی نوعیت کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔
• حکومت کی جانب سے ریموول ریکوئسٹس پر دو سالہ رپورٹ جس میں کنٹنٹ کو محدود کرنے کے لیے سرکاری اداروں کی جانب سے درخواستیں اور اُس کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات۔ انٹیلیکچوئل پراپرٹی ریموول ریکوئسٹس پر دو سالہ رپورٹ جو حقوق نقل اور نشان تجارت کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹنٹ کے ہٹائے جانے کی نوٹسز اور ان کے جوابات کا حجم ظاہر کرتی ہے۔
• تمام ٹرانسپیرنسی رپورٹس تک رسائی کے لیے براہ مہربانی ٹرانسپیرنسی سینٹر کا وزٹ کیجیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔