- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
دہلی میں بدترین آلودگی کی وجہ پاکستانی فیکٹریاں ہیں، بھارت کی مضحکہ خیز منطق
نئی دہلی: اترپردیش کی حکومت نے اپنے مضحکہ خیز دعوے میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بدترین آلودگی کا ذمہ دار پاکستان کی فیکٹریوں کو قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بدترین آلودگی سے متعلق ہونے والی سماعت کے دوران اترپردیش حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل سپریم کورٹ کے سوالات کے جوابات نہ دے سکے اور ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہا لیکن الٹا انھیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔
اترپردیش کی جانب سے آلودگی سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودگی کی وجہ پاکستانی فیکٹریاں ہیں۔ جن سے نکلنے والی زہریلی گیس اور مضر دھواں ہوا کے ذریعے بھارت میں داخل ہو رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : نئی دہلی مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
جس پر حیران ہوتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے طنزاً کہا کہ پھر ہم ایسا کرتے ہیں کہ پاکستان کی صنعتوں پر پابندی لگا دیتے ہیں؟ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے اس رپورٹ پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ نئی دہلی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا بدترین شہر ہے جس کے باعث اسکولوں کو بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل کرنی پڑی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔