قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے برمنگھم جب کہ ایشین گیمز ستمبر میں چین میں ہوں گے . فوٹو : فائل

کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے برمنگھم جب کہ ایشین گیمز ستمبر میں چین میں ہوں گے . فوٹو : فائل

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔

کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے برمنگھم جب کہ ایشین گیمز ستمبر میں چین میں ہوں گے ۔ پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے اولمپک ہاؤس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کے ساتھ ملاقات میں ٹیموں کی شرکت کی تصدیق کی۔

اس موقع پر ٹیموں کی تیاری اور روانگی پلانز کے حوالےسے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ان گیمز میں دوسرے کھیلوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ویمن کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔