سیالکوٹ واقعے نے دل چیر کر رکھ دیا، مریم نواز

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے، مریم نواز - فوٹو:فائل

حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے، مریم نواز - فوٹو:فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ میں ہونے والے دل خراش واقعے نے دل چیر کے رکھ دیا، کیا یہ درندگی ہماری پہچان اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے؟

مریم نواز نے مزید کہا کہ کیا یہ ملک ایک محفوظ ملک تصور ہوگا، حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔