ہوم الون فلم کا مشہور گھر اب کرائے پر حاصل کیجئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 دسمبر 2021
تصویر میں ہوم الون فلم میں استعمال ہونے والا مشہور گھر دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

تصویر میں ہوم الون فلم میں استعمال ہونے والا مشہور گھر دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اگرآپ نے مشہور فلم ہوم الون دیکھی ہے تو اس میں ایک خوبصورت مکان دکھایا گیا ہے۔ اس مکان میں اغواکرنے والے افراد بچے کے لگائے گئے پھندوں اور رکاوٹوں سے پریشان ہوجاتے ہیں۔ اب یہ مکان آپ ایک رات کے لیے کرائے پر لے سکتے ہیں۔

گھروں اور رہائش گاہوں کو کرائے پر دینے والی مشہور ایپ اور سروس ایئر بی این بی نے اس کا اعلان کیا ہے۔ لیکن یہ صرف 12 دسمبر کو ممکن ہوگا اور چار خوش نصیب افراد ہی یہاں ایک رات گزارسکیں گے جس کی فیس صرف 25 ڈالر ہے۔

یہاں آنے والے افراد کے لیے عین وہی رکاوٹیں اور بوبی ٹریپ بچھائے گئے ہیں جو فلم میں تھے۔ پھر اس فرنچائز کی نئی فلم ’ہوم سویٹ ہوم الون‘ بھی دکھائی جائے گی۔ اس کے ساتھ پنیر بھرے مزیدار پیزا کا کینڈل لائٹ ڈنر بھی آپ کا منتظر رہے گا۔

ایئربی این بی نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کی خواہش پوری ہوجائے گی کہ وہ ہوم الون فلم کے اصل گھر میں کچھ دیر رہ سکتے ہیں۔

خواہشمند خواتین و حضرات سات دسمبر سے گھر کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔