رونالڈو نے کیریئر کے 800 گول کا سنگ میل عبور کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 4 دسمبر 2021
فاتح ٹیم کے پرتگیز اسٹرائیکر نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی . فوٹو : انٹرنیٹ

فاتح ٹیم کے پرتگیز اسٹرائیکر نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی . فوٹو : انٹرنیٹ

 لندن:  انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر کے 800 گول کا سنگ میل عبور کرلیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو دلچسپ مقابلے میں 2-3 سے شکست دی، فاتح ٹیم کے پرتگیز اسٹرائیکر نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، مانچسٹر یونائیٹڈ کے نئے منیجر رالف ریگنک نے شائقین کے اسٹینڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔