وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اسد بشیر کو بوتل دے ماری

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 دسمبر 2021
بچوں کو ملانہ کا عدالت سے کوئی رٹن آرڈر نہیں، وکیل وینا ملک ایڈووکیٹ اسد، فوٹوفائل

بچوں کو ملانہ کا عدالت سے کوئی رٹن آرڈر نہیں، وکیل وینا ملک ایڈووکیٹ اسد، فوٹوفائل

راولپنڈی: اداکارہ وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر سابق داماد اسد بشیر خٹک کے اوپر بوتل پھینک دی اور سخت جملے بھی کہے۔

راوالپنڈی کی فیملی عدالت میں وینا ملک اور اسد خٹک کے بچے حوالگی  کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈیوٹی سول جج غلام اکبر نے کیس کی سماعت کی۔ اسد خٹک کے وکیل شازل کے مطابق آج بچوں کی ملاقات کرانی تھی۔ گزشتہ پیشی پر نہ لانے کی بنا پر عدالت نے جرمانہ کیا تھا۔

وکیل وینا ملک ایڈووکیٹ اسد نے کہا بچوں کو ملانے کا عدالت سے کوئی رٹن آرڈر نہیں، بچے بیمار ہیں، کراچی میں ہیں کیسے لائیں۔ اگر اسد خٹک کو بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھر پر آجائے، تین ماہ سے بچوں کی مینٹی ننس نہیں دی گئی۔ عدالت نے کہا اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو آڈر دیں گے۔

دوسری جانب وینا ملک کی والدہ نے غصہ میں اداکارہ کے سابق شوہر اسد خٹک کو عدالت کے باہر پانی کی بوتل دے ماری اور سخت جملے بھی کہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔