بھارت میں بہادر ماں نے بچے کو چیتے کے چنگل سے چھڑا لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 دسمبر 2021
چیتے کے دبوچنے سے بچہ معمولی زخمی ہوا:فوٹو:فائل

چیتے کے دبوچنے سے بچہ معمولی زخمی ہوا:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت میں بہادر ماں نے چیتے کو پسپا ہونے پرمجبورکردیا اوراپنے بچے کی جان بچا لی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے نیشنل پارک میں رہنے والی کرن بیگا اپنی جھونپٹری میں بچوں کے ساتھ بیٹھی تھیں کہ اچانک چیتا آگیا اوران کے5سال کے بچے کوجھپٹ کرلے گیا۔

inner pic

ماں نے بچے کی زندگی خطرے میں دیکھ کراپنی جان داؤ پرلگا دی اورشور مچاتی ہوئی چیتے کے پیچھے دوڑیں۔ کرن کوپیچھا کرتے اورشورمچاتے دیکھ کرچیتا گھبرا گیا اوربچے کوچھوڑکربھاگ گیا۔

کرن کی آوازیں سن کر جمع ہونے والے لوگ بچے کواسپتال لے کرگئے جوچیتے کے دانت لگنے سے معمولی زخمی ہوگیا تھا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بچہ اب ٹھیک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔