- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
کنٹینروں سے فٹبال اسٹیڈیم بنا لیا گیا
دوحہ: اسپین کی ایک تعمیراتی کمپنی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کےلیے دوحہ، قطر میں تقریباً ایک ہزار کنٹینر استعمال کرتے ہوئے فٹبال اسٹیڈیم تعمیر کرلیا ہے۔
آج سے چار سال پہلے جب اس کی تعمیر شروع ہوئی تھی تو اسے ’’راس ابو عبود‘‘ اسٹیڈیم کا نام دیا گیا تھا لیکن حال ہی میں تکمیل کے بعد اس کا نیا نام ’’974 اسٹیڈیم‘‘ رکھا گیا ہے، جو دوحہ شہر کے اس علاقے کا پوسٹل کوڈ ہے؛ جبکہ اس میں 974 کنٹینرز ہی استعمال ہوئے ہیں۔
اس فٹ بال اسٹیڈیم میں چالیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ ورلڈ کپ ختم ہوجانے کے بعد اسے دوبارہ سے ٹکڑوں میں الگ الگ کرکے ختم بھی کیا جاسکے گا۔
اسٹیڈیم کا ڈھانچہ ایک مضبوط فولادی فریم ورک پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں تماشائیوں کی نشستوں، میڈیا سینٹر، ٹوائلٹ اور اسی طرح کے دوسرے مقامات کےلیے کنٹینرز استعمال کیے گئے ہیں۔
قطر کی حکومت آج کل اس منفرد اسٹیڈیم کی خوب تشہیر کر رہی ہے تاکہ فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کےلیے زیادہ سے زیادہ غیرملکیوں کو متوجہ کیا جاسکے اور منافع کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔