- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
ایران کے جوہری پلانٹ کے نزدیک میزائل تجربے کے دوران زوردار دھماکا
نطنز: جوہری تنصیبات کے لیے مشہور ایرانی شہر نطنز میں فضائی دفاع سے متعلق ایک تجربے کے دوران نیوکلیئر پلانٹ کے نزدیک زوردار دھماکا ہوا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شہر نطنز میں ایک بڑے اور خوفناک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں ایران کے متعدد جوہری تنصیبات ہیں۔
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا نطنز میں جوہری پلانٹ کےنزدیک ہوا جس کے بعد آسمان میں چمکدار روشنی کو پھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ دھماکے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان جنرل امیر ترخانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں عوام کو پُرسکون رہنے کی تاکید کرتے ہوئے بتایا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
جنرل امیر ترخانی کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے میں ایک گھنٹہ پہلے ہمارے ایک میزائل سسٹم کا زمین پر تیاری کا تجربہ کیا گیا تھا۔ دھماکے کی آواز اسی کی تھی جس سے کسی کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ دھماکا ہوا اُس وقت ہوا ہے جب کہ ایران اور امریکا کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی میں کے لیے ویانا میں ہونے والا مذاکرات کا دوسرا دور تاحال بے نتیجہ ثابت ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔