نوجوانوں کیلیے کھیلوں کی سہولیات اوّلین ترجیح، وزیراعظم

اے پی پی  اتوار 5 دسمبر 2021
پاکستانیوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنیکی صلاحیت موجود ہے،اجلاس سے خطاب- فوٹو:فائل

پاکستانیوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنیکی صلاحیت موجود ہے،اجلاس سے خطاب- فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے جب کہ مقامی سطح پر کھیلوں میں شرکت کو یقینی بنا کر با صلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

نیشنل اسپورٹس پالیسی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انتظامی ڈھانچے کی ازسرِ نو تشکیل پر اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گا، پاکستان سپورٹس بورڈ نوجوانوں کو کھیلوں کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا  پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے،اجلاس کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انتظامی ڈھانچے، نیشنل اسپورٹس پالیسی، اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے جاری منصوبوں پر کام معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔