بولڈ ہونے پر بھی ریویو لینے والے ایشون مذاق کا نشانہ بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 5 دسمبر 2021
وہ مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے رخصت ہوگئے،ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریب

وہ مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے رخصت ہوگئے،ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریب

ممبئی: بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون کلین بولڈ ہونے کے باوجود ریویو لے کر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

کیوی اسپنر اعجاز پٹیل کی گیند ان کے دفاع کو چکمہ دیتی ہوئی اسٹمپس میں جا گھسی،انھوں نے امپائر کی انگلی اٹھتی دیکھ کر فوراً ریویو کا اشارہ کر دیا مگر جب پلٹ کر دیکھا تو بیلز ہی گری ہوئی تھیں۔

وہ مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے رخصت ہوگئے،ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔