جونیئر ورلڈکپ، پاکستان ہاکی ٹیم کے سفرکا 11 ویں پوزیشن پر اختتام

ایکسپریس نیوز  اتوار 5 دسمبر 2021
ٹیم 7 دسمبر کو وطن واپس پہنچے گی۔ فوٹو:فائل

ٹیم 7 دسمبر کو وطن واپس پہنچے گی۔ فوٹو:فائل

لاہور: جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سفر کا 11ویں پوزیشن پر اختتام ہوگیا۔

بھوبنیشور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے آخری میچ میں پولینڈ کو 0-5 سے مات دے کر 11 ویں پوزیشن پر اختتام کیا، ٹیم 7 دسمبر کو وطن واپس پہنچے گی۔

اختتامی پوزیشنز کے میچ میں رضوان علی نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعے 2 گول کیے۔کپتان رانا وحید، معین شکیل اور غماد انجم نے ایک، ایک گول بنایا۔ میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔